شیخ عبدالرحمان نے بھارت پاک بات چیت پر زور دیا

Share Article

 

بنگلہ دیش ، بھارت ، پاکستان پیپلز فورم کے بھارتی نائب اور سابق ممبر پارلیمنٹ صدر شیخ عبدالرحمان نے گزشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی بھارت پاک کے درمیان بات چیت شروع ہو گی ، دونوں طاقتور ممالک کے درمیان دو طرفہ بات چیت کے دروازے کھلیں گے اور ان کے درمیان پیدا شدہ معاملات کو حل کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان کو یاد دلاتے ہوئے عبدالرحمان نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے کئی بار بات چیت کے لئے دعوت دی گئی ہے ، پاکستا ن کی جانب سے کرتار پور کاریڈور کھولنا ، پاک مقبوضہ کشمیر میں شردھا پیتھ ، ابھی نندن کی گھرواپسی اور رہائی ، پاکستان کی جانب پہلے دوسو اور پھر پچاس قیدیوں کی رہائی سے ظاہر ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

 

 

اْنہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل مودی سرکار کی جانب سے سخت اقدامات کیے گئے تھے ، مگر انتخابات مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہو سکتے ہیں۔ شیخ عبدالرحمان نے کہاکہ دونوں ممالک میں امن وسلامتی سے ہی ترقی ممکن ہے۔ مودی سرکار کے پانچ سالہ دور پر بات چیت کرتے ہوئے اْنہوں نے کہاکہ اس سرکار نے تمام اداروں کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے ، الیکش کمیشن ا?ف انڈیا ، ا?ر بی ا?ئی ، سی بی ا?ئی ، ای ڈی اور این ا?ئی کو اپنے کنٹرول میں کر کے اْن سے اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *