شتروگھن نے پی ایم مودی اور امت شاہ کو کہا ’خاموش‘

Share Article

shatrughan-sinha

پٹنہ: بی جے پی چھوڑ کانگریس میں شامل ہوئے اور پٹنہ صاحب سے کانگریس امیدوار شتروگھن سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی صدر امت شاہ کو ایک لفظ ‘خاموش’ کہہ کر اپنا تیور دکھا دیا۔ یہ لفظ انہوں نے ایک نجی چینل سے بات چیت کے دوران پوچھے گئے سوال پر کہا۔ شتروگھن نے کہا ‘اب وقت آ گیا ہے کہ پی ایم مودی اپنا تھیلا اٹھائیں اور چلے جائیں۔ بات چیت میں شتروگھن نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی حمایت کرتے ہوئے کہا آئرن لیڈی (ممتا) نے صحیح کہا تھا کہ پی ایم اکسپائری ڈیٹ ہو گئے ہیں۔

اگر مودی اور امت شاہ آپ کے پاس آئیں تو آپ کیا کہیں گے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا میں ان سے کہوں گا خاموش آپ کو ہر سوال کا جواب دینا ہو گا۔ عوام کے سوالات کا جواب دے کر اپنا ذمہ نبھائیں۔ آپ کو صرف شوت اور اسکوٹ پالیسی نہیں اپنا سکتے اور نہ ہی فرار ہو سکتے ہیں۔ یہاں آکر عوام کا سامنا کریں۔ ہر بار کی طرح ایک بار پھر انہوں نے بی جے پی کو ‘ٹو مین آرمی، ون مین شو ‘پارٹی بتایا۔
نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم نہیں بننے کی بات انہوں نے کہی۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے کئی ریاستوں میں عوام کا سامنا کر رہے ہیں، اس سے وہ عوام کی دستک محسوس کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اپوزیشن میں گئے ہیں، لہذا منظر اب صاف ہو گیا ہے۔ پی ایم مودی 23 مئی کو دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ واضح رہے کہ 2016 میں نوٹ بندی کے فیصلے کے اپوزیشن کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا ‘میرے مخالف میرا کیا کر سکتے ہیں؟ ہم تو فقیر ہیں جی، تھیلا اٹھائیں گے اور چل دیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *