رمس میں لالویادو سے ملے شردیادو

Share Article
sharad-yadav
لوک تانترک جنتادل کے سربراہ سابق مرکزی وزیرشردیادو نے ہفتہ کوجھارکھنڈ کے رمس اسپتال میں زیرعلاج آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو سے ملاقات کی۔لالویادوسے ملاقات کے بعد شرد یادو نے صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ بی جے پی کے خلاف عوام میں غصہ ہے۔ملک کے مفادکیلئے ہم اورساری پارٹیاں ایک ہوکر 2019لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کا صفایاکردیں گے۔شردیادو نے راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھراراجے کولیکر دئیے اپنے بیان(وسندھراراجے کوآرام دو، تھک گئی ہیں، بہت موٹی ہوگئی ہیں) پرکہاکہ میں نے ان کا بیان دیکھا۔ان کے ساتھ میرے بہت پرانے گھریلورشتے ہیں۔اگرمیرے الفاظ سے انہیں دکھ پہنچاہے تومیں دکھ کا اظہارکرتاہوں ۔میں انہیں ایک خط بھی لکھوں گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *