راجیہ سبھامیں شردیادواورعلی انورکی جگہ کے سی تیاگی اورسنجے جھالے سکتے ہیں

Share Article
anwar-sharad
جنتادل یونائیٹڈ کے سابق قومی صدراورپارٹی سے بغاوتی تیوراپناچکے شردیادواورعلی انورکی راجیہ سبھاکی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔اس کے بعداب ایک بارپھرسے یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ شردیادوکی سیٹ پراب پارٹی کی طرف سے راجیہ سبھاکون پہنچے گا؟شرد یادوکامدت کار8جولائی 2016سے 7جولائی 2022تھالیکن اب ان کی رکنیت ختم ہونے کے بعدکسی اورکومنتخب کیاجاناطے ہے۔حالانکہ، علی انورکی بھی رکنیت ختم ہوئی ہے لیکن ان کی مدت کار2اپریل 2018کوختم ہورہاہے اورایسے میں ان کی سیٹ پرانتخاب ہونے کی امیدنہیں ہے۔
شردیادوکی سیٹ پرراجیہ سبھاپہنچنے والے دعویداروں میں کئی نام ہیں لیکن ذرائع کے مطابق اس عہدہ کیلئے جدیو کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی اورسنجے جھاکانام سب سے آگے ہے۔دونوں نتیش کمارکے کافی قریبی ہیں اورپارٹی کیلئے دونوں ہمیشہ مردآہن ثابت ہوئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *