سونیا سے اتوار کو ملاقات کریں گے شرد پوار

Share Article

 

مہاراشٹر میں حکومت تشکیل کو لے کر چل رہی رسہ کشی کے درمیان اتوار کو این سی پی سربراہ شرد پوار دہلی میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں حکومت تشکیل پر فیصلہ کن بات چیت ہوگی۔

پوار صبح قریب 10 بجے تک دہلی پہنچیں گے۔ شام چار بجے وہ سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ تین چار دنوں سے کانگریس این سی پی اور شیوسینا لیڈروں کے درمیان ملاقات ہو رہی ہے۔ منگل کو دہلی سے کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے، احمد پٹیل اور وینو گوپال ممبئی آئے تھے۔ شرد پوار کی قیادت میں کانگریس این سی پی رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد منگل دیررات احمد پٹیل نے شیوسینا سر براہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔

کانگریس این سی پی اور شیوسینا نے مشترکہ پروگرام کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ اس مسودے پر کو آخری فیصلے کے لئے سونیا گاندھی، شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کے پاس بھیجا گیا ہے۔ شرد پوار کی سونیا سے ملاقات کے بعد مسودے پر ادھو ٹھاکرے کی رضامندی لی جائے گی۔

اس کے علاوہ پیر سے پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہونے جا رہا ہے۔ پوار سمیت دیگر اپوزیشن لیڈر سونیا گاندھی سے مل کر مرکزی حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنائیں گے۔ اشارہ مل رہے ہیں کہ شیوسینا این سی پی کانگریس مخلوط حکومت میں پانچ سال کے لئے شیوسینا کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔ کانگریس اور این سی پی کے دو نائب وزیر اعلی ہوں گے۔ شوسینا- 16، این سی پی- 14 اور کانگریس کے پاس 12 محکمہ ہوں گے۔ کانگریس کا اسمبلی کے اسپیکر ہوگا۔ اسی طرح محکموں اور دیگر کمیٹیوں میں تینوں پارٹیوں کی یکساں شرکت ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *