شمشاد ملک کا دیوبند پہنچنے پر سماجوادی پارٹی کے کارکنوں نے کیا استقبال

Share Article

میرٹھ علاقہ کے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی گریجویشن امیدوار شمشاد ملک کا دیوبند پہنچنے پر سماج وادی پارٹی کارکنان نے استقبال کیا ۔ بعد ازاں سماج وادی پارٹی کے سابق ریاستی سکریٹری اسعد جمال فیضی کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کارکنان نے شمشاد ملک کو حمایت دینے اور پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے حکم پر سماج واد ی پارٹے سبھی کارکنان جی جان سے اس انتخاب میں جڑجانے کی اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر اسعد جمال فیضی نے کہاکہ ہمیں مستعد ہوکر پارٹی کے امیدوار کو انتخاب میں کامیابی دلانے کے لئے محنت کرنی ہے اور انہیں کامیاب بنانا ہے ۔ اس دوران شمشاد ملک کی گل پوشی کرکے استقبال کیا گیا۔ میٹنک میں توفیق احمد جگی، اشفاق اللہ خاں ، عبدالقادر خاں، یوسف انصاری، ڈاکٹر ذوالفقار رانا، ڈاکٹر عنایت علی، امان اللہ خاں، فرحت الٰہی، ڈاکٹر اکمل جمال فیضی، صدام ملک، ندیم انجینئر، زید فیضی، نوشاد انصاری، غفران انصاری، محمد انعام، ارشد صدیقی وغیرہ موجود رہے۔ دوسری جانب جامعہ طبیہ دیوبند کے نزدیک غریب نواز فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹرعثمان مسعود رمزی نے اپنی ٹیم کے ساتھ شمشاد ملک کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شمشاد ملک نے کہا کہ الیکشن لڑنے کا صرف ایک مقصد ہے کہ میں اپنے سماج کے غریب اور بے سہارا لوگوں کی آواز بنوں ۔انہوں نے کہا کہ میں سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو اور پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک بات صاف ہوگئی ہے کہ سماج وادی پارٹی میں محنت کرنے والے کارکنان کو پوری عزت دی جاتی ہے ۔ فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر عثمان مسعود رمزی نے کہا کہ شمشاد ملک نے ہمیشہ سماج کی پسماندگی کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ شمشاد ملک جیسے آدمی ہمارے ضلع کے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو کامیاب کرنے کے لئے دل وجان سے محنت کی جائے گی۔ اس موقع پر مقیم عباسی، ندیم انجینئر، آشیش، حکیم شہزاد، قاری رحیم الدین، وارث، کفیل احمد، حسین وغیرہ موجود رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *