شاہ رخ خان کو بریک دینے والے کلونل کپور نہیں رہے، ایس آر کے کا خراج عقیدت

Share Article

کلونل کپور کی موت پر شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا۔ میری بہت حوصلہ افزائی کی۔یہ ان کی سکھائی باتیں تھیں، جس کی وجہ سے آج میں بالی ووڈ میں اس مقام پر ہوں۔ انہوں نے میرے اندر کے فوجی کو سامنے لایا تھا۔

 

Image result for colonel kapoor and shahrukh khan

 

بالی ووڈ کے بادشاہ کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے شاہ رخ خان کو تلاش کرنے والے، اس کو اسکرین پر بریک دینے والے اور اداکاری کا ہنر سکھانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ٹی وی سیریل پروڈیوسر کلونل کپور نہیں رہے۔ 87 سال کی عمر میں ان کا نئی دہلی میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے دو دہائی پہلے دوردرشن کے لئے ‘فوجی’ سیریل بنایا تھا، جس میں شاہ رخ خان نے پہلی بار کیمرے کا سامنا کیا تھا۔ کلونل کپور نے فوجیوں کی زندگی پر بنے اس سیریل میں شاہ رخ کو لیفٹیننٹ ابھیمنیو کا کردار دیا تھا، جس سے شاہ رخ سب کی نظر میں آئے۔

 

Image result for colonel kapoor and shahrukh khan

 

کرنل کپور کی موت پر شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا۔ میری بہت حوصلہ افزائی کی۔یہ ان کی سکھائی باتیں تھیں، جس کی وجہ سے آج میں بالی ووڈ میں اس مقام پر ہوں۔ انہوں نے میرے اندر کے فوجی کو سامنے لایا تھا۔
کلونل کپور ہمیشہ شاہ رخ خان سے اپنی ملاقات کا پہلا قصہ سناتے تھے۔ وہ بتاتے تھے کہ جب شاہ رخ نے انہیں رول کے لئے فون کیا، تو انہوں نے شاہ رخ سمیت تمام لڑکوں کو صبح پانچ بجے اسپوٹرس کپڑے میں گراؤنڈ پر آنے کو کہا۔ کلونل کپور بتاتے تھے کہ وہ صرف شاہ رخ خان تھا، جو پورے وقت ان کے ساتھ دوڑتا رہا اور باتیں کرتا رہا۔ اسی وقت انہوں نے اسے اپنے سیریل ‘فوجی’ میں لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ جو بعد میں شاہ رخ خان کے لئے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *