کبیر سنگھ’ کے بعد تیلگو فلم ’جرسی‘ کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے شاہد کپور

Share Article

 

اداکار شاہد کپور فلم ’کبیر سنگھ‘ کی کامیابی کے بعد تیلگو ہٹ فلم ’جرسی‘ کی ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے۔ فلم سازوں نے اس کی تصدیق کی ہے۔فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹویٹ کیا-’شاہد کپور تیلگو فلم ‘جرسی’ کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو گوتم تنانری ڈائریکٹ کریں گے۔ جرسی کو بھی گوتم تنانری نے ڈائریکٹ کیا تھا، جس میں لیڈ رول ’نانی’ نے اداکیا تھا۔ اللو اروند، امن گل اور دل راجو کے ذریعہپروڈیوس کی جانے والی یہ فلم اگلے سال 28 اگست کو ریلیز ہوگی۔

شاہد کپور کی فلم ‘کبیر سنگھ’ نے باکس آفس پر دھوم مچائی تھی۔ یہ رومانٹک ڈرامہ فلم ہے۔ فلم میں شاہد کپور کے ساتھ کیارا اڈوانی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم ‘کبیر سنگھ’ سال 2019 کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔ 278 کروڑ کے باکس آفس کلیکشن کے ساتھ ابھی کبیر سنگھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ تیلگو فلم ‘جرسی’ اس سال اپریل میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کی کہانی ایک کرکٹر کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم میں نانی کے علاوہ ستیہ راج، برہماجی اور روہت کامرا اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ ‘جرسی’ کے ہندی ریمیک میں شاہد لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔

فلم دسمبر سے فلور پر آ جائے گی۔ فلم کی کہانی کرکٹ میں ہونے والی سیاست اور کرکٹر کی جدوجہد، ظاہر کرتی ہے۔ اس فلم میں کرکٹر کے کردار میں شاہد کپور دوبارہ طرح نظر آئیںگے۔ اس سے قبل سال 2009 میں آئی فلم ’دل بولے ہڑپا‘ میں شاہد نے کرکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رانی مکھرجی نظر آئی تھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *