شاہد آفریدی نے کوہلی کو بتایا عظیم کھلاڑی

Share Article
Shahid Afridi told Kohli the great player

پاکستان کے سابق آل راؤنڈرکھلاڑی شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی -20 میں شاندار نصف سنچری اننگز کھیلنے والے بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ‘عظیم کھلاڑی’ بتایا۔ 30 سالہ کوہلی نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کو جنوبی افریقہ پر سات وکٹ سے آسان جیت دلائی۔ اپنی اننگ کے دوران کوہلی نے چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔

آفریدی نے ٹویٹ کیاکہ مبارک کوہلی تم واقعی میں ایک عظیم کھلاڑی ہو، میں آپ کی کامیابی کا متمنی ہوں۔ آپ ایسے ہی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی تفریح کرتے رہیں۔قابل ذکر ہے کہ کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری اننگز (ناٹ آووٹ 72) کی بدولت بھارت نے دوسرے ٹی -20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ جواب میں بھارت نے 19 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 151 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *