شاہ سلمان کے ذاتی محافظ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے

Share Article
Shah Salman’s personal bodyguard was shot dead

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ کرنل عبدالعزیز الفغم انتقال کر گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدالعزیز الفغم ایک ذاتی تنازع کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔کرنل الفغم کے بھائی اور سعودی مجلس شوری کے رکن ڈاکٹر نواف الفغم نے بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔الفغم کے اہل خان کے ساتھ اتوار کے روز علی الصباح تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد سے سعودی ٹویٹر پر کرنل عبدالعزیز الفغم کے انتقال پر ردعمل کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *