’زیرو‘ کے فلاپ ہونے پر کنگ خان نے توڑی خاموشی

Share Article
ShahrukhKhan

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پچھلی فلم ’زیرو‘ ناظرین کو کچھ خاص پسند نہیں آئی۔ بڑے اسٹارس کے باوجود یہ فلم فلاپ ہو گئی۔ پہلی بار شاہ رخ خان نے اس فلم کو لے کر بیان دیا ہے۔ شاہ رخ نے کہا کہ ’زیرو‘ کے ناکام ہونے کے بعد وہ ابھی تک اپنی اگلی فلم پر کوئی فیصلہ نہیں لے پائے ہیں۔

شاہ رخ خان نے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’’بدقسمتی سے زیرو کو ہندوستان میں بہت اچھاردعمل نہیں ملا۔ ہو سکتا ہے میں نے غلط فلم بنائی ہو، ہو سکتا ہے میں ٹھیک سے کہانی کو نہ کہہ پایا ہو، اس لئے یہاں فلم کی ممکنہ ردعمل کو لے کر میں فکر مند نہیں ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہاں لوگ اسے پسند کریں گے‘‘۔
شاہ رخ کی زیرو کو بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2019 کے اختتامی تقریب کیلئے منتخب کیا گیا ہے. یہ تقریب 20 اپریل کو ختم ہوگی۔

شاہ رخ نے کہا، ’’جب یہ نہیں چلی تو مجھے برا لگا کہ اسے اتنے لوگوں نے خارج کر دیا .. جب آپ کوئی اس طرح کی فلم تین سال میں بناتے ہیں اور وہ گڑبڑ ہو جائے ..آپ مایوس نہیں ہوں گے بلکہ .. میں اسے دیکھنا نہیں چاہتا تھا۔ میں اسے تین ماہ بعد دیکھنے جا رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے میں اس میں ان کوتاہیوں کو ڈھونڈ پاؤں، جو میری غیر موجودگی میں اس میں ہوئی ہوں گی‘‘۔

zero
انہوں نے کہا،’’میں نے طے نہیں کیا ہے کہ اگلی فلم کیا ہوگی۔میں نے سوچا ہے کچھ ماہ آرام کروں گا اور اس کے بعد جو دل میں آئے گا اسے کرنے کی کوشش کروں گا، کیونکہ یہ میرے لئے بہت اہم ہے۔میں نے 30 سال تک کام کیا ہے، میں نے دن میں 16 گھنٹے کام کئے ہیں،اسلئے اگر یہ صبح آپ کو حوصلہ افزائی نہیں کرتا ہے تو آپ نہیں جاگیں گے‘‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *