رکن اسمبلی کی پٹائی کرنے والے ایم پی شردترپاٹھی کونہیں ملابی جے پی سے ٹکٹ،دیکھیں فہرست

Share Article

sharad-tripathi

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ بی جے پی کی اس فہرست میں 7 امیدواروں کے نام ہیں۔ بی جے پی نے اس فہرست میں بھوجپوری اسٹار روی کشن کو گورکھپورسے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ بی جے پی نے ’جوتا واقعہسے بحث میں آئے شرد ترپاٹھی کا سنتکبیر نگر سے ٹکٹ کاٹ کر پروین نشادکو میدان میں اتارا ہے۔ وہیں،بی جے پی نے شرد ترپاٹھی کے والد رماپتی رام ترپاٹھی کو دیوریا سے ٹکٹ دیا ہے۔ رماپتی رام ترپاٹھی یوپی بی جے پی کے سابق صدر کے ساتھ ساتھ موجودہ و ایم ایل سی بھی ہیں۔ اس کے علاوہ پرتاپ گڑھ سے سنگم لال گپتا، امبیڈکر نگر سے موکوٹبہاری، جونپور سے کے پی سنگھ اور بھدوہی سے رمیش بند کو ٹکٹ دیا ہے۔

کون ہے شرد ترپاٹھی

اتر پردیش کے سنتکبیرنگر سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شرد ترپاٹھی کاروباری اور ایم پی ہیں۔شرد ترپاٹھی پر اس سے پہلے کوئی مجرمانہ معاملہ درج نہیں ہے۔ حلف نامے کے مطابق وہ ہربل پروڈکٹس کا کاروبار کرتے ہیں اور ان کی بیوی گھریلو خاتون ہیں۔ انہوں نے کانپور یونیورسٹی سے قدیم تاریخ میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری لی ہے۔

ترپاٹھی کے پاس ایک لاکھ روپے کی ایک روالور اور 20 ہزار روپے کی ایک بندوق ہے۔ سال 2014 میں داخل حلف نامے کے مطابق انہوں نے آخری بار 2013۔14 مالی سال میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی کل سالانہ آمدنی 2،26،960 روپے بتائی ہے۔

ترپاٹھی کے خاندان میں ان کی بیوی کے علاوہ چار اور افراد ہیں۔حلف نامہ دائر کرتے وقت ان کے پاس 55 ہزار روپے نقد اور ان کی بیوی کے پاس 15 ہزار روپئے نقد تھے۔

حلف نامہ کے مطابق ان کے پاس کھیتی کی زمین نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اپنے خاندان سے وراثت میں کوئی جائیداد ملی ہے۔حالانکہ ان کے پاس لکھنؤ میں 1796 مربع فرٹ زمین ہے۔ ان کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ان پر کسی طرح کا قرض نہیں ہے۔

ترپاٹھی کے پاس 340 گرام کے سونے کے زیورات ہیں جن کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ 900 گرام چاندی کے زیور ہیں جن کی قیمت 40 ہزار روپے ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *