سیرت النبیؐ پروگراموں کے تحت مضمون نویسی اور خوش خطی مقابلہ کا انعقاد 

Seeratun-Nabi-events
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے گرلس اسکول کے زیرِ اہتمام سیرت النبیؐ پروگراموں کے تحت مضمون نویسی اور خوش خطی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس کے انعقاد میں پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور کلچرل کو آرڈینیٹر محترمہ عرشی ظفر نے اہم کردار ادا کیا۔مضمون نویسی مقابلہ میں اے بی کے اسکول بوائز کے محمد ابو حذیفہ خان کو اول، اے ایم یو گرلس اسکول کی عبا چودھری کو دوئم، سینیئر سیکنڈری اسکول گرلس کی زویا کو سوئم اوراے ایم یو سٹی اسکول کے امن طارق کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا جبکہ خوش خطی مقابلہ میں اے ایم یو گرلس اسکول کی فلزہ زاہد کو اول، ایس ٹی ایس اسکول کے ابو طلحہٰ کو دوئم، اے ایم یو سٹی گرلس اسکول کی سمرن کو سوئم اور اے ایم یو گرلس اسکول کی اسما کو حوصلہ افزائی کے انعام سے نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *