کانگریس رکن پارلیمنٹ کے ڈرائیورنے ٹھوکی کار،پارلیمنٹ احاطے میں افراتفری

Share Article
car
پارلیمنٹ احاطے میں منگل کواس وقت افراتفری مچ گئی ، جب ایک کاربے قابو ہوکرپارلیمنٹ راستے میں لگے بیریکیڈ سے ٹکراگئی۔ایک بارپھرپارلیمنٹ پرحملے کاخدشہ میں تعینات کمانڈمستعد ہوگئے،یہ حادثہ منگل کوصبح 11:40کے آس پاس ہوا۔اس حادثے کے بعد پارلیمنٹ کی سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے۔پارلیمنٹ میں ہائی الرٹ تک جاری کردیاگیا۔ پارلیمنٹ کے تحفظ میں کمانڈونے جیسے ہی اس کارکواندرگھستے دیکھا، انہوں نے اس پربندوق تان دی۔بعدمیں جانچ میں خلاصہ ہواکہ یہ منی پورسے کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرتھوکچوم مینیاکی ہے۔ کانگریس رکن کی کارہونے کے باوجود سیکوریٹی اہلکاروں نے کارکوقبضے میں لیکراس کی جانچ شروع کردی ہے۔

سیکوریٹی اہلکارواقعہ کی جانچ میں لگ گئے ہیں۔ شروعاتی جانچ میں سامنے آیاہے کہ یہ محض یہ غیرارادتاً حادثہ تھا اورڈرائیورکاتوازن بگڑنے کی وجہ سے کاربیریکیڈ سے ٹکراگئی۔بتایاجارہاہے کہ اس حادثے میں کسی کوکوئی نقصان نہیں پہنچاہے۔حالانکہ، گاڑی جب ٹکرائی توڈرائیورسیٹ کا اےئربیگ کھل گیا۔ غورطلب ہے کہ اس وقت پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن چل رہاہے اورکل اس کا آخری دن ہے۔ ایسے میں پارلیمنٹ کی سیکوریٹی کافی پختہ رہتی ہے، اس کے باوجود اس قسم کی واقعہ کی بات سامنے آئی ہے۔آپ کوبتادیں کہ جب پارلیمنٹ کا اجلاس چل رہاہوتاہے تب یہاں پرندہ بھی پرنہیں سکتا ۔اس طرح کی حفاظتی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ایسے میں کانگریس رہنما کے ڈرائیور کی یہ چوک عکاس ہے کہ ایوان کے صحن میں رہنما کتنی لاپرواہی کرتے ہیں۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *