مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے ہو رہی ووٹنگ کی وجہ سے پیر کے رو ز شیئر مارکیٹ بند رہی۔ گزشتہ چھ سیزن سے شیئر بازار میں اضافہ کا رجحان بناہوا ہے۔ اس ہفتے منگل کے روز جب بازار کھلیں گے تو کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج اور بریگزٹ کا اثر ات نظر آنے کے پور ے امکانات دکھائی دے رہی ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کے روز ایچ ڈی ایف سی بینک اور کچھ دیگر کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج سامنے آئے تھے۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ کے ابتدائی سیشن میں ان کا اثر رہنے کی امید ہے۔ اس سے پہلے بریگزٹ معاہدے پر یورپی یونین کی رضامندی کی خبر آنے پر شیئر مارکیٹ میں اضافہ درج کیا گیا تھا۔ اس دوران بی ایس ای کے سنسیکس میں 453 پوائنٹس کی بہتر ی آئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے کچھ بڑی کمپنیوں کے نتائج آنے ہیں۔ اس کا سیدھا اثر شیئر مارکیٹ پر دکھائی دینے کا امکان ہے۔ گزشتہ ہفتے تمام سیشن میں مارکیٹ نے برتری درج کی تھی۔ سرکاری کمپنیوں کے حصص میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔ اس دوران نفٹی میں 3.16 فیصد کی بہتری دیکھی گئی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here