وزارت خارجہ میں سیکرٹری بنے وکاس سوروپ

Share Article
Vikas Swarup,Gopal Baglay,Canada. Ministry of external

 

کینیڈا میں ہندوستان کے موجودہ ہائی کمشنر وکاس سوروپ کووزارت خارجہ میں مشیر ، کائونسلر، پاسپورٹ، ویزا، اور غیرمقیم ہندوستانی معاملات کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

 

Image result for Secretary in the Ministry of Foreign Affairs became Vikas Swarup
ہندوستانی خارجہ سروس (آئی ایف ایس) کے 1986 بیچ کے افسر وکاس سوروپ کی تقرری ایک اگست سے مؤثر ہوگی۔ وہ سنجیو اروڑہ کی جگہ لیں گے۔ سنجیو نے اس سال 25 فروری کو ہی یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے پہلے وہ لبنان میں ہندوستان کے سفیر تھے۔

 

کابینہ کی تقرری کمیٹی نے اوٹاوا میں بھارت کے ہائی کمشنروکاس سوروپ کی ایک اگست سے وزارت خارجہ میں کائونسلر، پاسپورٹ، ویزا اور اوورسیز بھارتی امور کے سیکرٹری کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ وکاس سوروپ اس سے پہلے وزارت خارجہ میں ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ وہ سفیرکے ساتھ ساتھ مصنف بھی ہیں۔ ان کا ناول “کیو اینڈ اے” کافی مقبول رہا اور اس پر ’’سلمڈاگ ملینئر ‘‘فلم بھی بنائی گئی۔ اس فلم کو آسکر اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *