دہشت گردوں کی پناہ گاہ کے لئے بدنام پاکستان اپنی بزدلانہ نا حرکتوں سے باز نہیں آ رہا۔ پاکستان نے ہفتہ کو جموں کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری فائرنگ کی اور مارٹر داغے۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کو اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے حاجی پور سیکٹر میں پاکستان کے دو فوجیوں کو ڈھیر کر دیا ہے، مگر اس کے سرکاری تصدیق نہیں ہو پائی ہے،
پاکستان صبح پونچھ ضلع کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹر کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری فائرنگ کرتے ہوئے مارٹر داغے۔ پاکستان کی فوج نے حاجی پور سیکٹر میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری گولاباری کی ہے۔ حفاظتی دستوں کی جوابی کارروائی میں پاکستان کے دو جوانوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ اگرچہ اس کے سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک دونوں جانب سے وقفے سے رک کر فائرنگ جاری تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here