’آنکھ مارے‘ پر بکھیرا اپنی اداؤں کا جادو، وائرل ویڈیو میں لگایا ڈانس اور کامیڈی کا تڑکا

Share Article
neha kakkar

نیہا ککڑنے اس ویڈیو میں اپنی کامیڈی اور ڈانس کا جلوہ دکھایا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کا یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

 

بالی ووڈ کی مشہور موسیقی کار نیہا ککڑ اپنے کانے اور نرالا انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔نیہا ککڑ اپنے اسی انداز کےلیے جانی جاتی ہیں۔ نیہا ککڑ اپنے اسی انداز سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔نیہا ککڑ کے ویڈیو اکثر وائرل ہوتے رہتےہیں۔ بالی ووڈ کی اس مشہور سنگر کا پھر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ بے حد ہی فنی انداز میں نظر آرہی ہیں۔ نیہا ککڑ اپنے بریک اپ کے بعد سے ہی سرخیوں بنی ہوئی ہیں۔ اس وائرل ویڈیو میں نیہا ککڑ فلم ’سمبا‘ کے فینس سانگ ’لڑکی آنکھ مارے‘ پر کافی فنی انداز میں نظر آرہی ہیں۔ ان کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔

 

 

نیہا ککڑ نے اس ویڈیو کو TikTokنام کے ایپ سے بنایا ہے۔ نیہا ککڑ اس میں ایک بچے کے ساتھ نظر آرہی ہیں اور اپنے فنی انداز سے لوگوں کو دیوانا بنا رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے یہ ویڈیو ناظرین کو ہنسانے کے مقصد سے بنایا ہے۔ اس ویڈیو سے انہوں نے یہ بھی دکھانے کی کوشش کی ہے کہ وہ کامیڈی بھی کرسکتی ہیں۔ نیہا ککڑ نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کیا ہے۔

 

سشمتا سین نے دکھائے اپنی باڈی فٹنیس ، ویڈیو دیکھ کر ہوش اڑ جائیں گے، دیکھیں ویڈیو

 

نیہا ککڑ نے حال ہی میں اسٹیج پرفارمینس کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔ جس میں وہ اپنےہٹ سانگ ’تو چیز بڑیہے مست مست‘ پر اپنے ڈانس سے دھمال مچا دیا تھا۔ نیہا ککڑ کا یہ ویڈیو راجستھان کے اودے پور کا تھا۔ نیہا ککڑ کا حال ہی میں ہیمانش کوہلی کے ساتھ بریک اپ ہوا تھا جس کے بعد سے انہوں نے کئی اموشنل پوسٹ شیئر کیے تھے۔

 

جہانوی کپور کے مداح نے کردی کچھ ایسی حرکت کہ اداکارہ کے منہ سے نکلا ’اوہ مائی گاڈ‘

 

بتادیں کہ نیہا ککڑ دلی کی رہنے والی ہیں اور گانے کا شوق انہیں بچپن سے رہا ہے۔ 30سالہ نیہا ککڑ نے گائیکی ریئلیٹی شو انڈیان آیڈل میں 2006میں حصہ لیا تھا اور وہ اس شو کی جج بھی کر چکی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *