نوئیڈا میں اسکولی بس حادثے کا شکار ،12بچے زخمی

bus
قومی راجدھانی دہلی سے متصل نوئیڈا میں آج ایک اسکول بس حادثے کا شکارہوگئی۔صبح صبح بچوں کولیکرجارہی بس نوئیڈاکے سیکٹر16کے ایک پیلر سے ٹکراگئی ۔جس میں 12بچے زخمی ہوگئے۔تصویروں سے پتہ چلتاہے کہ ٹکرکافی زوردارتھی۔ٹکرکے بعد بس کا آگے کا حصہ پوری طرح سے چکناچور ہوگیاہے اوربس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
حادثے میں ڈرائیور اورکنڈیکٹر کوسنگین چوٹیں آئی ہیں۔انہیں نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ زخمی بچوں کا بھی کیلاش اسپتال میں علاج کروایاجارہاہے۔بتایاجارہاہے کہ نوئیڈا کے رجنی گندھا انڈرپاس کے پاس سنیچر کی صبح اسکول کے بچوں سے بھری بس ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ا س حادثے میں 12 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بعد اسکولی بچوں کو بس کی کھڑکی کا شیشہ ٹوڑ کر نکالا گیا ہے۔ اسکول بس اے پی جے اسکول کی ہے۔ جس میں صرف 30 بچے سوار تھے۔ حادثہ کا شکار بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی حالت کافی نازک بنی ہوئی ہے۔ جنہیں کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *