سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہندوستان آمدآج

Share Article
mohammed-bin-salman
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دودنوں کے پاکستان کے دورے پرہیں۔پاکستان کے دوروز دورہ تکمیل کرنے کے بعد محمدبن سلمان ہندوستان آئیں گے۔بتایاجارہاہے کہ یہاں کئی اہم قرارکئے جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق،سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج ہندستان کے دورے پر آرہے ہیں۔شہزادہ محمدبن سلمان پہلی بارہندوستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی اور سیاسی لحاظ سے ان کا یہ دورہ کافی اہم مانا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہداینرجی اور انفراسٹرکچر سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان پہلی بار ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان کے دورے کے دوران ہندوستان اور سعودی عرب 5 ایم او یو پر دستخط کر سکتے ہیں.۔وہیں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل بنانے کے طور طریقوں پر بھی کام کیا جائے گا۔ساتھ ہی ہندوستان اور سعودی عرب دفاعی تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ بحریہ مشق جلد ہی منعقد کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *