امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یمن کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا اور یمن کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’سعودی عرب نے یمن کے حوالے سے کیا اپنا ہرعہد پورا کیا ہے۔ سعودی عرب نے یمن کے لیے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ’ہم اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں تعمیرو ترقی اور بحالی کا کام جاری رکھیں گے تاکہ پڑوسی ملک یمن کے عوام کی تمام ضروریات پوری کی جاسکیں۔خیال رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے مطابق مئی 2015ء سے 2018ء تک تک سعودی عرب کی طرف سے یمن کو مجموعی طور پر 14.5 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی گئی۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب یمن میں انسانی امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے قیام کے بعد اب تک یمن میں 269 امدادی منصوبوں پرکام شروع کیا گیا جن میں سے بعض پرکام اب بھی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here