ہندوستان میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب تیار

Share Article
saudi-crown-prince
سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود منگل کی شام ہندوستان کے دورے پر آئے۔ کراؤن پرنس محمدبن سلمان اور وزیر اعظم مودی کے درمیان اعلی سطحی دو طرفہ بات چیت ہوئی۔ اس بات چیت کے بعد سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان 5 معاہدے ہوئے ہیں۔ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی، سیاحت سیکٹر اور کاروبار کو فروغ دینے کے لئے معاہدہ ہوا ہے۔ہندوستانی نشرواطلاعات اور سعودی عرب کے درمیان نشرشیئرکرنے اور انٹرنیشنل سولر الائنس کے میدان میں بھی سمجھوتہ ہوا ہے۔سعودی پرنس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم ہندوستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت ہر قدم پر تعاون کریں گے۔
ہندوستان اور سعودی عرب نے اپنے اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور توانائی تعلقات کو خریدوفروخت سے آگے بڑھاتے ہوئے اسٹریٹجک اتحاد میں تبدیل کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب، ہندوستان میں مختلف علاقوں میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا مواقع دیکھتا ہے۔وزارت خارجہ کے حکام نے یہ بات بتائی۔ سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو کہا کہ سعودی عرب ہندوستان میں مختلف علاقوں میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا مواقع دیکھتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے کہا کہ سال 2016 میں مودی کے دورے کے بعد سے سعودی عرب 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیاکہ ’’بڑااعلان … سعودی عرب، ہندوستان میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے پرنس محمد بن سلمان کی طرف سے ہندوستان میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کیا۔سعودی عرب کی جانب سے یہ سرمایہ کاری توانائی، ریفائن، پیٹروکیمیکلز، بنیادی ڈھانچہ جیسے شعبوں میں کیا جائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *