ستیہ جیت بسواس قتل معاملہ میں بی جے پی لیڈر مکول رائے سمیت چار لوگوں پر ایف آئی آر

Share Article

بتا دیں کہ ہفتہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے ستیہ جیت بسواس کوگولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

 

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن ستیہ جیت بسواس کے قتل کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر مکول رائے سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں درج چار ملزمین میں سے دو کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 

 

بتا دیں کہ ہفتہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے ستیہ جیت بسواس کوگولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ وہ اپنے علاقے کےا یک سرسوتی پوجا تقریب میں گئے تھے۔ اسی دوران ان کا قتل کر دیاگیا۔ سرسوتی پوجا کے پروگرام میں منچ سے اترنے کے بعد حملہ آوروں نے ان پر گولیاں برسادیں تھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *