سرحد پار بیٹھے آقاؤں کے اشارے پر حملے کر رہے ہیں کشمیری دہشت گرد :ستیہ پال ملک 

Share Article

 

جموں و کشمیر: 

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو کہا کہ دہشت گرد سرحد پار بیٹھے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے سلامتی دستوں پر حملے کر رہے ہیں کیونکہ وہ جنگ ہار چکے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں کے آقاؤں کا واضح حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے یہاں نئے نہیں ہیں لیکن ہم نے گزشتہ چھ مہینے میں اسے کنٹرول کیا ہے ۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ انہیں سرحد پار سے کچھ کرنے کا دباوَ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے آقاؤں کو محسوس ہونے لگا ہے کہ وہ جنگ میں شکست کھا چکے ہیں کیونکہ انہوں نے دس سال میں دہشت گردی کا جو ڈھانچہ تیار کیا تھا اسے تباہ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شکست کو قریب دیکھ کر حملے کر رہے ہیں لیکن ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس خطرے کو بہت جلد ختم کر دیں گے ۔

J&K Governer

گورنر نے بتایا کہ نئے دہشت گردوں کی جوائننگ مکمل طور سے بند ہو گئی ہے اور جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والا پتھراوَ بھی ختم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو احساس ہو گیا ہے کہ انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ ملک نے کہا کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال کر مین اسٹریم میں لوٹ رہے ہیں ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *