بگ باس12میں پہنچی سارہ علی خان ،سلمان کے ساتھ ایسے کی مستی 

Share Article
sara-ali-khan
ان دنوں سارہ علی خان خوب سرخیاں بٹوررہی ہیں۔وہ اپنی فلم ’کیدارناتھ‘ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔دراصل، بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلم ’کیدارناتھ‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ حال ہی میں سارہ اپنے کو اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ زی ٹی وی کے مشہور سنگنگ شو’سارے گاما پا ‘ کے منچ پر پہنچی تھیں جہاں انہیں چھوٹے بھائی تیمور علی خان کا ڈال بھی تحفے میں دیا گیاجسے اپنی گود میں لیکر سارہ نے کنٹیسٹنٹ کے گانے کو سنا۔
Sara-Bigg-Boss12
وہیں اب سارہ علی خان بگ باس کے شو سیزن 12 کے منچ پر پہنچیں۔ جہاں شو کے ہوسٹ سلمان خان کے ساتھ خوب مستی کی جس میں فلم ’کیدارناتھ‘ کے ہیروسوشانت سنگھ راجپوت نے بھی ان کا ساتھ دیا۔سارا اورسلمان کی یہ تصویریں خوب وائرل ہورہی ہیں۔دونوں کی کیمسٹری دیکھنے کے لائق ہیں۔ سارہ نے اپنے سوشل ہینڈل انسٹاگرام پر سلمان خان کے ساتھ ایک تصویرشیئرکی ہے۔ سارہ نے لکھا ہے بگ باس میں آپ کا استقبال ہے سب سے بڑے باس کے ساتھ۔
خیال رہے کہ سارہ علی خان کے والد سیف علی خان اورسلمان خان کافی اچھے دوست ہیں۔ایسے میں سیف کی بیٹی کواپنے سامنے دیکھ کرسلمان کا خوش ہونا لازمی تھا۔یہاں پرسلمان اورسارہ نے نہ صرف مستی کی بلکہ ڈانس بھی کیا۔یہ ایپی سوڈ اتواررات ویکینڈ کے وار میں دکھایاجائے گا۔سارہ بگ باس کے گھرسرخ رنگ کی ڈریس میں پہنچی تھیں جس میں وہ بیحدخوبصورت لگ رہی تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *