کولکاتا کے درگا پوجا پنڈال میں پہنچیں سارہ علی

Share Article

 

مغربی بنگال میں درگا پوجا کے دوران عقیدت کے رنگ میں ستارے بھی رنگے نظر آ ئے۔ اس بار سیف علی خان کی اداکارہ بیٹی سارہ علی خان بھی اپنے دوستوں کے ساتھ کولکاتہ پہنچیں اور درگا پوجا کے پنڈالوں کا سفر کیا۔

سارہ نے اس مستی کے ساتھ درگا پوجا کی تصاویر بھی اپنی انسٹاگرام ا سٹوری میں شیئر کی ہیں۔ ان میں وہ کولکاتہکے ایک درگا پنڈال میں اپنے دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ سارہ کے ساتھ ان کی تین سہیلیاںبھی ہیں۔ اس سے قبل سارہ علی خان نے گنیش چترتھی پر بھی بھگوان گنیش کے ساتھ تصویریں شیئر کی تھیں۔ دیوالی، عید اور دوسرے تہوار بھی وہ ایسے ہی مناتی ہیں۔واضح ہو کہ سارہ کی پہلی فلم کیدارناتھ تھی۔ اس کے بعدوہ بالی ووڈ میں مسلسل کام کر رہی ہیں اور انہیں ایک سے بڑھ کر ایک اچھی فلموں کے آفر آرہے ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *