ہولی سے پہلے بکھراسپنا چودھری کی اداؤں کا رنگ، یو ٹیوب پر گانا ہوا ہٹ

Share Article

sapna

ہولی سے پہلے ہی یو ٹیوب پر سپنا چودھری کی اداؤں کا رنگ دیکھنے کو مل رہا ہے۔سپنا کا ’چاند میرا۔ گھونگھٹ کی اوٹ‘ ٹاپ ٹرینڈنگ میوزک ویڈیو بن چکا ہے۔حال ہی میں سپنانے اس گانے پر لائیو پرفارمنس دیتے ہوئے نہ صرف ناظرین کا دل جیت لیا بلکہ پولیس والوں کو بھی تھرکنے پر مجبور کر دیا۔ بلیک۔گولڈن کلر کے سلوار سوٹ میں سپنا بہت ہی خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔

اس پروگرام میں کثیرتعداد میں لوگ سپناچودھری کو دیکھنے پہنچے تھے۔جس کی وجہ سے انتظامیہ نے احتیاط برتتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا تھا۔ لیکن جب سپنا نے ’چاند میرا۔ گھونگھٹ کی اوٹ‘پر ڈانس کیا تو ان کے فینسکے ساتھ ہی پولیس والے بھی سپنا کے دیوانے ہو گئے۔ اس دوران وہاں تعینات پولیس اہلکار بھی سپنا کے ڈانس کی ویڈیو بناتے اور تھرکتے نظر آئے۔
سپنا چودھری کے میوزک ویڈیو ’چاند میرا۔ گھونگھٹ کی اوٹ‘کو اب تک یو ٹیوب پر 50 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔اس گانے کو راج ماور نے گایا ہے جس پر سپنا چودھری کے ساتھ نوین نارو نے پرفارم کیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *