ایسی ہوگی سیاست میں سپنا چودھری کی راہ، جانئے کیا کہتی ہے ان کی کنڈلی

Share Article

sapna-chaudhary

مشہور معروف ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری ان دنوں سیاسی گلیاروں میں خوب بحث میں ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران خبر آئی کہ سپنا چودھری سیاست میں ڈوبکی لگانا چاہتی ہیں اور انہوں نے کانگریس پارٹی جوائن کر لی۔ کانگریس انہیں متھرا سے لوک سبھا انتخابات میں اتر سکتی ہے لیکن اسی دن شام کو سپنا نے کانگریس جوائن کرنے کی خبر کی تردید کر دی۔ اس واقعے کے اگلے ہی دن سپنا چودھری بی جے پی لیڈر اور بھوجپوری سنگر منوج تیواری کے ساتھ ناشتہ کرتے نظر آئیں۔ حالانکہ اب تک یہ واضح نہیں ہو پایا کہ سپنا کس پارٹی کی حمایت کریں گی۔

سپنا چودھری کی پیدائش 25 ستمبر 1990 کو ہریانہ کے روہتک میں ہوا تھا۔ جیوتشی آچاریہ سجیت جی مہاراج کے مطابق، ہریانوی ڈانسراور سنگر سپنا چودھری کی کنڈلی متھون لگن اور ورکش راشی کی ہے۔ ان کے مطابق سپنا چودھری کا مستقبل سیاست میں بھی اچھا رہے گا۔

سپنا چودھری کے گانوں پر آج پورا ملک جھومتا ہے۔ سپنا چودھری نے کم وقت میں وہ کامیابی حاصل کی ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔ آج سپنا بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں، بگ باس جیسے شو میں حصہ لے چکی ہیں۔ ہریانہ، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں آئے دن ان کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ ان کے ہریانہ اور بھوجپوری گانوں پر ٹھمکے دیکھنے لاکھوں مداح کھنچے چلے آتے ہیں۔ سپنا چودھری کی دیوانگی فینس میں کس قدر ہے اس کا اندازہ آپ کو یو ٹیوب پر ان کی ویڈیو دیکھ کر لگا سکتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *