سپنا چودھری کے بھائی نے پولیس میں شکایت درج کرائی 

Share Article

sapna-chaudhry

ہریانہ کی مشہور ڈانسر سپنا چودھری کو کون نہیں جانتا ان کو لوگ اس قدر پسند کرتے ہیں کہ ان کے سارے اسٹیج شو ہاؤس فل رہتے ہیں۔لیکن حال ہی میں انہیں ایک شوکی فیس کو لیکر کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔سپنا چودھری کے بھائی نے اس بات کو لیکر تھانے میں شکایت بھی درج کروائی ہے۔
دراصل سپنا کے بھائی وکاس چودھری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لدھیانہ میں ایک شو کے لئے شو کے منتظمین(organizers)نے سپنا کو 8لاکھ روپے دینے کی بات کی تھی ،لیکن انہیں صرف 6لاکھ روپے ہی دئے گئے۔اس بات کو لیکر وکاس نے منتظمین کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی ہے۔سپنا چودھری کے بھائی وکاس نے یہ بھی بتایا کہ سپنا اس پوری رقم کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں مارے گئے سی آر پی ایف جوانوں کے خاندان والوں کو عطیہ کرنے والی تھی۔

 

 

 

اس معاملہ میں ایک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ وکاس چودھری کے کہنے پر شکایت درج کرلی گئی ہے۔لیکن سپنا اور ان کے بھائی دونوں کو ہی شو کے منتظمین کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔جس ہوٹل میں سپنا اور انکے بھائی رکے تھے وہ بھی منتظمین کے نام سے بک نہیں ہے۔لیکن اب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے منتظمین کو پہچاننے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ سپنا چودھری اکثر اسٹیج شو میں اپنے ڈانس سے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیتی ہیں۔ڈانس کے ساتھ ساتھ اب انہوں نے ایکٹنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔حال ہی میں انکی بالی ووڈ فلم ’دوستی کے سائیڈ افیکٹ‘ ریلیز ہوئی تھی لیکن ان کی یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص دھمال نہیں کرپائی۔بہر کیف اس کی وجہ سے سپنا کی مقبولیت پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا آج بھی انکے شوز ہاؤس فل ہی ہوتے ہیں اور انٹرنیٹ پر انکی ڈانس کی ویڈیوز کو بہت دیکھا جاتا ہے۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *