سونیاگاندھی سے ملنے دہلی پہنچیں ہریانوی ڈانسرسپناچودھری

Share Article
sapna-chaudhary
ہریانوی ڈانسر وسنگرسپناچودھری جمعہ کوسونیاگاندھی سے ملنے کیلئے دہلی پہنچی۔اس دوران انہو ں نے کہاکہ ’’سونیاگاندھی سے میرے ملنے کا کوئی سیاسی مطلب نہ نکالے جائیں۔انہو ں نے کہاکہ سونیاگاندھی مجھے بہت اچھی لگتی ہیں اسی لئے ملاقات کرنے آئی ہوں۔سونیاگاندھی نے دیش کوبہت کچھ دیاہے‘‘۔سپناچودھری نے سونیاگاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہو ں نے ملک کوبہت کچھ دیاہے۔
ایک سوال کے جواب میں سپناچودھری نے یہ بھی کہاکہ آنے والے وقت میں ہریانہ یاپھرملک بھرمیں کانگریس کیلئے تشہیرکرسکتی ہیں۔سپنانے یہ بھی کہاکہ ہرکسی کی زندگی میں اچھااوربرادونوں وقت آتاہے لیکن جب اچھاوقت آئے گا تواسے کیچ کرلیناچاہئے ۔کانگریس کیلئے ایک گاناڈیڈیکیٹ کرنے کے سوال پرانہو ں نے کہاکہ ’لگے رہئے‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *