سب کے سامنے رنبیر کپور کو سنجے دت نے دی تھیں گالیاں

Share Article

baba-abused-ranbir

یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ بالی ووڈ ا داکارسنجے دت کی بایوپک ’سنجو ‘نے سال2018میں باکس آف پر دھوم مچا دی تھی ۔ سنجو فلم نے باکس آفس پر تقریباً340کروڑ کی کمائی کی تھی۔اور اتنی زیادہ کمائی کے ساتھ یہ سال 2018کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی تھی۔اس فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نے ادا کیا تھا جو کہ ناظرین کو بے حد پسند بھی آیا ۔سنجے دت اور رنبیر کپور کی دوستی سنجو فلم کے دوران کافی دیکھنے کو مل رہی تھی ۔فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سنجے دت نے اسٹارس کے لئے اپنے گھر پر پارٹی بھی رکھی تھی۔ا س دوران سنجے دت رنبیر کپور کی پرفارمینس کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے تھے۔لیکن ہم آپ کو بتادیں ایک ایسا بھی وقت تھا جب رنبیر کپور سنجے دت سے ملنا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔

 

 

 

 

 

دراصل رنبیر کپو جب کسی بالی ووڈ پارٹی میں جاتے ہیں تو زیادہ تر اپنے دوستوں کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔اس دوران ان کو سنجے دت کے ساتھ کم ہی دیکھا گیا ۔وہی فلم سنجو کے دوران رنبیر سب کچھ بھول کر سنجے دت کے گھر گئے تاکہ انکی لائف اسٹائل کو سمجھ سکیں ۔اس دوران انہوں نے سنجے دت کی لائف اسٹائل کو دیکھا اور اپنے کردار کو مضبوط بنایا۔سنجے دت بن کر جب رنبیر پردے پر آئے تو لوگوں کو یقین نہیں ہوا کہ کیا یہ واقعی رنبیر کپورہیں؟یہاں تک کہ خود سنجے دت کو یقین نہیں ہوا۔لیکن ایک وقت ایسا تھا کہ جب سنجے دت اکثر رنبیر کی فلموں کا مذاق بنایا کرتے تھے ۔ایک رپورٹ کے مطابق سال 2016میں سنجے دت نے ایک پارٹی میں رنبیر کپور کو بہت برا بھلا کہا تھا جس کی وجہ سے رنبیر کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس پارٹی میں ڈیوڈ دھون اور راجکمار ہرانی بھی موجود تھے۔پارٹی میں سنجے دت شراب پینے کے بعد رنبیر کپور کے پاس گئے اور کہا کہ وہ انکے ساتھ فلم بنا نا چاہتے ہیں اس پر رنبیر نے کہا کہ مجھے خوشی ہوگی فلم کا حصہ بن کر ۔تھوڑی دیر بعد سنجے دت نے کہا کہ فلم کا نام ہوگا ’لڈو‘۔اور لڈو کے بعد’ امرتی‘ بنائیں گے اور بھر جلیبی پھر پیڑا۔یہ سن کر رنبیر چپ رہے لیکن سب اسٹارس کی نظریں رنبیر اور سنجے کی طرف ہی تھیں۔اور شراب کے نشے میں سنجے دت رنبیر کو گالیاں دینے لگے اور کہنے لگے کہ ابھی کچھ دن پہلے میں نے ٹی وی پر برفی دیکھی مجھے سمجھ نہیں آیا تو کس طرح کی فلمیں کرتا ہے۔پتہ نہیں آخر کیوں تجھے سنجو کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے؟
بہر کیف سنجے دت کے اس سوال کا جواب کہ تجھے فلم سنجو کے لئے کیوں کاسٹ کیا گیا ؟اس کا جواب رنبیر کپور نے فلم میں اپنی پارفارمینس سے بخوبی دیا۔

 

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *