ماں بننے کے بعد پہلی باربچے کے ساتھ نظرآئی ثانیہ مرزا

Share Article
sania-mirza
ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بیٹے کوجنم دیاہے۔ ان کے شوہر اورپاکستان کے کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک نے سوشل میڈیاپر ٹویٹ کے ذریعے اپنے والد بننے کی جانکاری دی تھی۔اب سوشل میڈیاپرثانیہ مرزاکی بیٹے کے ساتھ فوٹو وائرل ہورہی ہیں۔فوٹو میں ثانیہ اپنے بیٹے کے ساتھ نظرآرہی ہیں۔انہوں نے اپنے بیٹے کوگود میں لیاہواہے۔فوٹواسپتال کی ہے جہاں سے ثانیہ بیٹے کوگھرلیکر جارہی ہیں۔
دراصل، ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ثانیہ مرزا اپنے بچے کو اٹھائے اسپتال سے باہر آتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ اسٹار جوڑی نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھاہے۔ اذہان عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خدا کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہے۔ بہرکیف ولادت کے بعدپہلی بار ثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کے اوران کے بیٹے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *