ٹینس اسٹارثانیہ مرزا ماں بن گئیں

Share Article
sania-mirza
ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اورپاکستانی کرکیٹر شعیب ملک کے گھر بیٹے کاجنم ہواہے۔لہٰذا ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ماں بن گئی اورشعیب ملک باپ بن گئے ہیں۔شعیب ملک نے منگل کوصبح بیٹے کے جنم ہونے کی جانکاری دی ہے۔ شعیب نے لکھا ہے کہ وہ بیٹے کی ولادت کی خبردیتے ہوئے بے حد پرجوش ہیں۔ دعاوں کے لئے شکریہ۔انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ ماں اوربیٹے دونوں تندرست ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے حاملہ کی خبرسوشل میڈیا پرجب شےئرکی تھی، تبھی انہوں نے #babymirzamalikہیش ٹیگ استعمال کیاتھا۔انہو ں نے بتایاکہ تھاکہ ان کے بچے کا سرنیم ’مرزاملک‘ ہوگا۔

وہیں ثانیہ مرزا کی ماں بننے کی خبر بیحدانوکھے اندازمیں ان کی بہن انعم مرزانے سوشل میڈیا پرشےئر کی۔انہو ں نے جانکاری دی کہ وہ خالہ بن گئی ہیں۔ بھانجے کا جنم 30اکتوبر2018کوہواہے۔

 

View this post on Instagram

 

It’s a boyyyy!!!! Alhamduilllllaaahhhh!!! @mirzasaniar @realshoaibmalik #babymirzamalik 30.10.18 💓

A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa) on

بہرکیف ثانیہ مرزا اوران کے شوہرکوان کے مداح بلکہ ہرکوئی سوشل میڈیا پرمبارکباد دے رہے ہیں۔بیٹے کی تندرستی کیلئے دعائیں دے رہے ہیں۔ثانیہ مرزا کا نکاح 2010 میں پاکستانی کرکٹرشعیب سے ہوا تھا۔ دونوں اپنی ازدواجی زندگی سے انتہائی خوش نظرآتے ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *