جے رام کی حمایت میں آئے سنگھوی، کہا ہمیشہ مودی کی تنقید درست نہیں

Share Article

جے رام رمیش کے بعد اب ایک اور کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی وزیر اعظم نریندر مودی کی یکطرفہ تنقید کی مخالفت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے مودی کو ہی فائدہ ملا ہے۔

جے رام رمیش کے بیان پراپنا تبصرہ کرتے ہوئے سنگھوی نے ٹویٹ کر کہا کہ کوئی بھی ایکٹ اچھا، برا یامایوس کن ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ موضوع مطابق ہونا چاہئے، نہ کہ شخص کے مطابق ہونا چاہئے۔ یہ سچ ہے کہ اجولایوجنا مودی حکومت کے دیگر بہتر منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ہے۔

اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر اور یو پی اے حکومت میں وزیر ماحولیات رہے جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اپوزیشن کے یکطرفہ حملہ کرنے کی حکمت عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کی ترقی ماڈل کو مکمل طور پر ناکارہ نہیں کیا جا سکتا۔

کانگریس لیڈر نے کپل ستیش کی کتاب ‘میلوولینٹ ری پبلک: اے شارٹ ہسٹری آف دی نیو انڈیا’ کی رسم اجرا کے دوران کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی پر یکطرفہ حملہ اپوزیشن کا کسی طرح سے مدد نہیں کرے گا۔ اپوزیشن انہیں اقتصادی حالت زار اور کسانوں کی بری حالت کے لئے ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے، لیکن عوام ایسا نہیں مانتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *