ویڈیو دیکھیں :دہشت گردوں سے لوہا لیتے ہوئے شہید کی بیوی فوج میں ہوئی شامل، متاثرکن ہے سنگیتا ملل کی کہانی

Share Article
sangeeta-mall-1دہشت گردوں سے لوہا لیتے ہوئے شہید ہوئے فوج کے جوان ششر ملل کی بیوی نے وہ کر دکھایا ہے جو کسی کے لئے مثال سے کم نہیں ہے۔ ششر ملل جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے لوہا لیتے ہوئے شہید ہو گئے تھے، لیکن ان کی بیوی سنگیتا ملل نے بیٹھ کر آنسو بہانے کی بجائے فوج کو ہی منتخب کیا اور اب وہ فوج میں بطورافسر شامل ہو گئیں ہیں۔

sangeeta-mall-2

سنگیتا ملل نے چنئی کے افسرس ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) میں اپنی ٹریننگ مکمل کی ہے۔ سنگیتا کی کہانی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں ہے جو ان کی طرح کئی اور شہداء کے خاندان کو موٹویٹ کرتی ہے، جب سنگیتا کی شادی ششر سے ہوئی تھی تو وہ ایک اسکول ٹیچر تھیں۔ ششر گورکھا رائفلس کا حصہ تھے اور جموں و کشمیر کے بارہ مولہ سیکٹر میں تعینات تھے۔

2015 میں شہید ہو گئے تھے شوہر

گورکھا رائفلس کے جوان ششر ملل ستمبر 2015 میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں شہید ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ان کی بیوی سنگیتا نے پریوار کیلئے اپنی ٹیچنگ کی نوکری چھوڑ دی تھی۔ شوہر کے شہید ہونے کے بعد سنگیتا کا اسقاط حمل بھی ہو گیا تھا۔ یہ ان کے لئے ڈبل جھٹکا جیسا تھا۔
sangeeta-mall-3

فوج میں سنگیتا بنیں لیفٹیننٹ

اس کے بعد2016 میں سنگیتا نے اکیڈمی جوائن کر لیا، وہ او ٹی اے چنئی (ایس ایس سی ڈبلیو21-) کورس میں سلیکٹ ہوئی ہیں، وہ اپنی فیملی میں پہلی پرسن کی تھیں جو لیفٹیننٹ پوسٹ کے لیے سلیکٹ ہوئی ہیں۔ انہوں نے شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) کا ایگزام کلیئر کر یہ مقام پایا ہے۔ اکادمی کی مشکل ٹریننگ کے بعد وہ اب شارٹ سروس کمیشن میں لیفٹیننٹ کے طور پر فوج میں ملازم ہو گئی ہیں۔

کون ہیں ششر ملل ….

۔ شادی کے کچھ وقت بعد ششر کی پوسٹنگ جموں و کشمیر کے کپواڑہ (بارہمولہ کے قریب) میں ہو گئی۔

۔ 2 ستمبر 2015 کو بارہمولہ سیکٹر میں آپریشن رکشک کے دوران ششر ملل شہید ہوئے تھے۔

۔ وہ 3/9 (قومی رائفلس) میں تھے اور تقریباً ڈیڑھ سال سے 32RR میں پوسٹیڈ تھے۔

۔ معلومات کے مطابق سنگیتا کے سسرال میں فوج کے افسر کا 2015 میں ششر گولی لگنے کی اطلاع دی گئی تھی اور ان کے جموں پہنچنے کے پہلے ہی وہ شہید ہو گئے تھے۔

ایسی تھی دونوں کی لواسٹوری

۔ سنگیتا اور ششر دونوں ایک ہی اسکول میں ساتھ پڑھتے تھے وہ دونوں اسکول کے وقت سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے۔

۔ دونوں کی بنڈگ اچھی تھی اسی وجہ سے دونوں میں اچھی بنتی تھی، پھر دونوں کی کالیجنگ بھی ایک ساتھ ہی ہوئی۔

۔ کالج کے بعد دونوں نے اپنے اپنے کیریئر پر توجہ دی لیکن پھر بھی ساتھ رہے۔

۔ کچھ وقت بعد سنگیتا ٹیچر بن گئیں اور ششر فوج میں بھرتی ہو گئے۔ آخر کار 2013 میں دونوں نے شادی کر لی۔

۔ سب کچھ ان کی زندگی میں ٹھیک ہی چل رہا تھا لیکن 2015 میں سسر اور شوہر کی موت کے بعد سب بدلگیا۔

شوہر اور سسر دونوں کی ایک سال میں ہو گئی تھی موت

۔ سنگیتا کے مطابق ان کے سسر جو انہیں بیٹی کی طرح مانتے تھے ان کی بھی موت 2015 میں ہی ہو گئی تھی اور کچھ دن بعد ان کے شوہر کی موت ہو گئی تھی۔

۔ سنگیتا کے سسر بھی فوج میں افسر تھے بیماری کی وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی۔

۔ پھر کچھ دیر بعد 2015 میں ہی ان کے شوہر کی بھی موت ہو گئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *