سیمسنگ لانچ کرنے جا رہی ہے ایم سیریز،قیمت 10ہزار سے شروع

سیمسنگ کے ان تینوں فونز میں انفینیٹی وی یا انفینیٹی یو سیریز کا ناچ ڈسپلے(notch display) دیا گیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ عام طور پر notch display صرف سیمسنگ کے مہنگے فونز میں دیا جاتاتھا ۔
اب ہم آپ کو ان دونوں فونزکی خاصیت اور دونوں کے بیچ کیا فرق ہے اس کے بارے میں بتاتے ہیں :
سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )میں 6.02انچ کی ڈسپلے دی گئی ہے جبکہ سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20)میں 6.13انچ کی ڈسپلے ہے۔
سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )میںآکٹا کور ایکسیناس 7870کا پروسیسر ملتا ہے اور یہی پروسیسر آپ کو سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20)میں ملتا ہے۔
سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )میں3جی بی کی ریم ملتی ہے جبکہ آ پ کو سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20)میں 3اور 4جی بی دونوں کا آپشن مل جائیگا۔
سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )کی اسٹوریج 16اور32جی بی ہے لیکن سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20)میں32اور 64جی بی دونوں کا اپشن دیا گیا ہے۔
سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )اور سیمسنگ ایم 20 (Samsung M 20) دونوں میں کیمرے بالکل ایک جیسے دیے گئے ہیں فرنٹ کیمرہ 5میگاپکسل کا اور بیک کیمرہ 13میگا پکسل کا۔
سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )میں 3400mahکی بیٹری ہے اورسیمسنگ ایم 20(Samsung M 20) میں 5000mAhکی بیٹری ملتی ہے جوکہ سیمسنگ ایم 10سے کافی زیادہ ہے۔
سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )اور سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20) دونوں ہی میں آپریٹنگ سسٹم ایک جیسا ہے دونوں ہی میں اینڈورائڈ 8.1اوریو(Oreo) ملتا ہے۔
سیمسنگ ایم 10( Samsung M 10 )کی قیمت 10ہزار رکھی گئی ہے اور سیمسنگ ایم 20(Samsung M 20) کی 15ہزار قیمت رکھنے کا کمپنی نے فیصلہ کیا ہے۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- اجمل خاں طبیہ کالج کے تین سینئر اساتذہ کو ایوارڈسے نوازا کیا گیا - February 20, 2019
- شہید امت کمار کے گھر شاملی پہنچے راہل اور پرینکا ،’پرارتھناسبھا‘ میں بھی ہوئے شامل،ویڈیو - February 20, 2019
- لکھنؤ-وارانسی ہائی وے پردردناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک - February 20, 2019