سیمسنگ لانچ کرے گی 5 جی گلیکسی10- اسمارٹ فون، جانئے قیمت

Share Article

samsung-galaxy-s10-5g

سیول: سیمسنگ نے جمعرات کو کہا کہ وہ اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون اپریل کے پہلے ہفتے میں جنوبی کوریا میں ریلیز کرے گی۔ کمپنی کے مطابق، یہ دنیا میں اگلی نسل کے نیٹ ورک کی صلاحیت پر مشتمل پہلا موبائل فون ہوگا۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا ٹیکنالوجی کی کمپنی نے کہا کہ بغیر کسی سابقہ آرڈر پروگرام کے گلیکسی ۔10کا 5 جی ماڈل پانچ اپریل سے فروخت کے لئے دستیاب ہو جائے گا۔

سیمسنگ نے حالانکہ فون کی قیمت کے بارے میں انکشافنہیں کیا لیکن صنعت کے ذرائع کی مانیں تو مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 15 لاکھ وان (1,332 ڈالر) ہو سکتی ہے۔ حکومت کی طرف سے آپریشن نیشنل ریڈیو ریسرچ ایجنسی نے پیر کو کہا کہ گلیکسی ۔10 کے 5 جی ماڈل کو توثیقی ٹیسٹ میں پاس کر دیا گیا ہے اور جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں اسے اتارنے کی ہری جھنڈی مل چکی ہے۔

بتا دیں کہ فروری میں اپنے ان باکس ایونٹ کے دوران سیمسنگ نے تین نئے گلیکسی کے اسمارٹ فونز لانچ کئے تھے۔ کمپنی گلیکسی 10، گلیکسی ایس10- ای اورگلیکسی ایس 10- پلس اسمارٹ فونز لانچ کی تھی۔ گلیکسی ایس 10- سیریز کے ساتھ کمپنی نے گلیکسی فولڈ اسمارٹ فون بھی لانچ کیا تھا۔ اس وقت ہی خبر تھی کہ کمپنی اپنی پہلی 5 جی اسمارٹ فون لانچ کر سکتی ہے۔

حالانکہ اس بات کی کوئی معلومات نہیں ہے کہ سیمسنگ کے 5 جی اسمارٹ فون کے فیچر میں کوئی بڑی تبدیلی کی یا اس میں آپ کو سیمسنگگلیکسی 10 کے ہی ہارڈ ویئر فیچردیکھنے کو ملیں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس فون میں وہیں فیچرس ملیں گے، جو گلیکسی 10 کے 4 جی وئیرنٹ میں موجود تھے۔ سیمسنگ کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی 5 جی اسمارٹ فون لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ سیمسنگ کے علاوہ جلد ہی آپ کو ہواوے، ون پلس اور دیگر کمپنیوں کے بھی 5 جی اسمارٹ فون دیکھنے کو ملیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *