Samsung Galaxy A90:10جلد ہوگا لانچ، اس میں منفرد فیچرس

Share Article

samsung-galaxy-a90

نئی دہلی: سیمسنگ 10 اپریل کو ایک لانچ ایونٹ آرگنائزکر رہی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس ایونٹ میں کمپنی اپنا نیا اسمارٹ فون گلیکسی اے 90 لانچ کر سکتی ہے، جوگلیکسی اے سیریز کا سریز کا فلیگ شپ اسمارٹ فون ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلیکسی اے 90 سیریز میں کمپنی اکٹاکور کولی کام اسنیپڈرگن پروسسر دے سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسمارٹ فون مختلف ریم اور اسٹوریج متبادلمیں بھی دستیاب ہو گا۔

 

ابتدائی رپورٹ کی مانیں تو گلیکسی اے 90 سیریز میں آپ کو نچ ڈسپلے نہیں ملے گا، بلکہ یہ ایک پورا ا سکرین ڈسپلے ہوگا۔ فون میں آپ کو پاپ اپ روٹیٹنگ کیمرہ ماڈیول ہوگا جو سامنے اور پیچھے دونوں کیمروں کا کام کرے گا، کیمرے کی بات کریں تو یہ اسمارٹ فون آپ کو ٹرپل لینس کیمرے سیٹ اپ کے ساتھ مل سکتا ہے، جس کے ایک 48 میگا پکسل کیمرے ہوگا۔

اس کے علاوہ آپ کو اس میں 8 میگا پکسل سیکنڈری لینس اور ایک ٹی او ایف سینسر ملے گا۔ روٹیٹنگ میکنزم ہونے کی وجہ سے آپ 48 میگا پکسل کے کیمرے کا استعمال سیلفی کیمرے کے طور پر بھی کر سکتے ہیں۔ لیک رپورٹس کی مانیں تو یہ اسمارٹ فون آپ کو نئے ڈیزائن کے انفینٹی کے ڈسپلے کے ساتھ مل سکتا ہے۔ اس میں بھی آپ کو سیمسنگون یو آئی دیکھنے کو ملے گا۔ سیمسنگ گلیکسی اے 90 اسمارٹ فون میں 6.41 انچ ڈسپلے ملے گا۔

 

 

اسمارٹ فون 6GB ریم اور8GBریم کے متبادل کے ساتھ لانچ ہوگا۔ اس میں آپ کو کوالکام کا 710 پروسسر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کمپنی نے گلیکسی اے سیریز کے تین اسمارٹ فون۔ گلیکسی اے 10، گلیکسی اے 30 اور گلیکسی اے 50 لانچ کی ہے۔ گلیکسی اے 10 کی قیمت 8,490 روپے ہے،جبکہگلیکسی اے 30 اسمارٹ فون آپ کو16,990 روپے میں ملے گا۔ وہیں گلیکسی اے 50 اسمارٹ فون دو مختلف حالتوں میں لانچ ہوا ہے۔ فون 4GBریم متبادل 19,990 روپے میں اور 6GBریم متبادل 22,990 روپے میں آتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *