سامنت گوئل بنے’ را‘ چیف، اروند کمار کو آئی بی کی ذمہ داری

Share Article
While Samant Kumar Goel will be new secretary of external intelligence agency Research and Analysis Wing

 

مرکزی حکومت نے ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر سامنت گوئل کو ملک کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ (را) کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ساتھ ہی آئی پی ایس افسر اروند کمار کو انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ دونوں افسران 1984 بیچ کے آئی پی ایس ہیں۔

Image result for Samant Goyal, 'Ra' Chief, Arvind Kumar, IB's responsibility

سامنت گوئل موجودہ را چیف انل کمار دھسمانا کی جگہ لیں گے، جو انٹیلی جنس ایجنسی کو ڈھائی سال تک اپنی خدمات دینے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ گوئل پنجاب کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ 1990 کی دہائی میں جب پنجاب میں انتہا پسندی عروج پر تھی اس وقت سامنت گوئل نے انتہا پسندی کے خلاف کئی مہم شروع کی تھی۔ اور اس نکیل کسنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد گوئل نے ہی بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس میں ہندوستانی فضائیہ نے سرحد پار جا کر دہشت گردکے کیمپوں کو کامیابی تباہ کیا تھا۔وہیں انٹیلی جنس بیورو کے نئے ڈائریکٹر بنائے گئے اروند کمار آسام-میگھالیہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔انہیں کشمیر معاملات کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *