سماجوادی پارٹی آر ایل ڈی کے ساتھ مل کر لڑ سکتی ہے اسمبلی کے ضمنی انتخاب

 

لوک سبھا انتخابات میں عظیم اتحاد کے بعد بھی ایس پی کو ملی کراری شکست کے بعد حالانکہ بی ایس پی نے علیحدہ ہو گئی لیکن ا س کا حصہ رہی آر ایل ڈی ایس پی کے ساتھ مل کر اسمبلی کے ضمنی انتخاب لڑ سکتی ہے۔ اس کے لئے فائنل راؤنڈ کے مذاکرات چل رہے ہیں۔ جلد ہی اس کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

 

آر ایل ڈی ذرائع کے مطابق اتر پردیش کی 12 اسمبلی سیٹوں میں سے ایس پی 10 اور آر ایل ڈی 02 سیٹوں پر ضمنی انتخابات لڑ سکتی ہے۔ علیگڑھ ضلع کے اگلاس اور مظفرنگر ضلع کی میراپور سیٹ پر ایس پی کی حمایت سے آرایل ڈی ضمنی انتخابات لڑ ے گی۔اس کے علاوہ گنگوہ، رام پور صدر، ٹنڈلہ، جلالپور، بلہا، مانک پور، زید پور، پرتاپ گڑھ، گووند نگر اور لکھنؤ کینٹ سیٹ پر سماجوادی پارٹی اپنا امید وار اتارے گی۔

 

غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی کو 10اور ایس پی کو محض 05سیٹیں ملی ہیں۔ عظیم اتحاد میں آرایل ڈی بھی شامل تھی لیکن آرایل ڈی کے صد ر چودھری اجیت سنگھ اور جنرل سکریٹری جینت بھی الیکشن ہار گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *