سلمان کی انشااللہ’ اور اکشے کی’ سوریہ ونشی اور راجا مولی کی’ آ رآر‘ فلمیں ایک ساتھ ٹکرائے گی عید 2020 بنے گی سب سے بڑ ے ٹکرائو کی گواہ

Share Article

 

عید ہمیشہ سے فلموںکو ریلیز کرنے کے لئے فلمسازوںکا پسنددیدہ تہوار رہا ہے۔پچھلے کچھ سالوں سے دبنگ خان سلمان نے اس پر اپنا قبضہ جمایا ہے۔ آنے والی عید۳۰جولائی 2020 بالی ووڈ کے لئے سب سے بڑے ٹکرائو کا گواہ بن سکتی ہے۔روہت شیٹٹی اپنی فلم سوریہ ونشی کی ریلیز کے لئے پہلے ہی عید 2020 کا انتخاب کرچکے ہیں ۔اب سلمان خان نے عید کے دن کھلاڑی کمار سے ٹکرانے کی تیاری بھی کر لی ہے۔

 

لیکن جانکاروں کے مطابق اس سے دونوں ہی فلموں کا نقصان ہوگا۔اسکیرین تقسیم ہو جائے گے ممکن ہے دونوں فلمموں کو اقتصادی نقصان

بھی بڑا ہو۔بہتر ہو ریلیز کی تاریخ نزدیک آنے پر دونوں میں سے کوئی ایک اپنی فلم کی تاریخ تبدیل کر دے۔

دبنگ خان نے میڈیا سے بتایا کہ وہ بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم ’انشااللہ‘کو 2020 کی عید پر ہی ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہے۔اور تو اور ذرائع سے ایسی خبر موصول ہوئی کہ ساوتھ کے عظیم ہدایتکار ایس ایس راجا مولی بھی اپنی فلم ’آرآرآر‘ کو بھی عید کے دین ہی ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تو یہ طے ہے کہ عید کی تاریخ ان تینوں فلم کے لئے ریلیز کا بڑا ٹکرائو ثابت ہو سکتی ہے۔

عالیہ بھٹ سے عالیہ بھٹ کا بھی ٹکرائو ہونے والا ہے ۔

عید کی تاریخ میں عالیہ کی دو فلمیںآپس میںٹکرا ئیں گی۔سلمان کی انشاء اللہ میں عا لیہ ہے اور آ رآرآمیں بھی اہم اداکارہ عالیہ ہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *