سلمان نے ٹویٹ کر بتایا -20 دسمبر کو آ رہے ہیں چلبل پانڈے

Share Article

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر فلم’دبنگ3‘ کی ریلیز تاریخ کی معلومات دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پرپربھو دیوا کے ساتھ ایک تصویر کا اشتراک کیا ہے، جس میں سلمان چلبل پانڈے کے لک میں نظر آ رہے ہیں۔ سلمان نے ٹویٹ کر کہا، ’’20 دسمبر کو چلبل پانڈے آپ کے سامنے آئیں گے۔ فلم’دبنگ3‘ ہندی، کنڑ، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی‘‘۔

Image result for Salman tweeted: Chulbul Pandey is coming December 20th

فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آڈرش نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا ’فلم کی ریلیز ڈیٹ فائنل ہو گئی۔ چلبل پانڈے 20 دسمبر 2019 کو آ رہے ہیں۔ فلم ’دبنگ3‘ ہندی، کنڑ، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ سلمان خان نے ’وانٹیڈ‘ کے بعد ڈائریکٹر پربھو دیوا کے ساتھ ٹیم بنائی۔

Image result for Salman tweeted: Chulbul Pandey is coming December 20th

فلم ’دبنگ3‘ کو پربھو دیوا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔فلم’دبنگ3‘ دبنگ سیریز کی تیسری فلم ہیں۔ اس فلم میں چلبل پانڈے کے ماضی کی کہانی بتائی جائے گی ۔ فلم ’دبنگ3‘ میں ساؤتھ سپر اسٹار کچا سدیپ ولین کے کردار میں ہوں گے۔ وہیں سوناکشی سنہا سلمان خان کی بیوی رجو کا رول ادا کریں گی۔’دبنگ3‘ کو اربازخان اور سلمان خان پروڈیوس کر رہے ہیں، جبکہ پربھودیوا فلم کا ڈائریکشن کریںگے۔ ان دنوں ’دبنگ3‘ کے آخری شیڈول کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *