بھارت فرسٹ لک: سلمان خان کا انوکھاانداز، دیکھ کر ہوجائیں گے حیران

Share Article

Salman-Bharat

فلم بھارت سے سلمان خان کا نیا لک سامنے آیا ہے۔ سلمان پہلی بار بالکل الگ انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر دیکھ کر آپ تھوڑے ضرور ہی چونک گئے ہوں گے۔ کیونکہ سلمان کا لک اور میک اپ کافی ریئل لگ رہا ہے۔ سلمان خان کا یہ نیا لک اگرچہ بوڑھے اوتار میں ہو لیکن ان کے چہرے پر وہی چمک بھی نظر آ رہی ہے۔
سلمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا ہے۔ جتنے سفید بال میرے سر پر اور داڑھی میں ہیں، اس سے کہیں زیادہ رنگین میری زندگی رہی ہے۔

ٹریلر میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف کے درمیان بات چیت کو دکھایا جائے گا۔ فلم میں کٹرینہ کو ٹھوس ڈائیلاگ دیے گئے ہیں۔ ان دنوں سلمان خان مدھیہ پردیش میں دبنگ 3 کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ایم پی میں سلمان خان دبنگ 3 کا پہلا شیڈول ختم کرکے لوٹیں گے۔ بتا دیں، بھارت ایک پیریڈ ڈرامہ فلم ہے۔ اس کی ہدایت علی عباس ظفر نے کی ہے۔ فلم میں سلمان خان اورکٹرینہ کیف کے علاوہ دشا پٹانی، سنیل گروور، جیکی شراف بھی نظر آئیں گے۔ بھارت اس سال 5 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ بھارت کی کہانی جنوبی کوریائی فلم اوڈ ٹو مائی فادر پر مبنی ہے۔

 

 

پڑھیں: ریپبلک ٹیلی ویژن کو اقلیتی کمیشن کا نوٹس

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *