پلوامہ حملہ: سلمان خان نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو اپنی فلم سے نکالا

Share Article
atif-aslam-salman
جموں کشمیر کے پلوامہ میں سی آرپی ایف پر حملے کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ ہے۔ تمام بالی ووڈ ستارے نے اس کی مذمت کرنے کے ساتھ شہیدوں کی اقتصادی مدد بھی کی ہے۔ تمام ستاروں اور فلم سے جڑے تنظیم اپنے طریقے سے مخالفت بھی کر رہے ہیں۔ اس دوران پلوامہ میں شہید جوانوں کے خاندان کی مدد کرنے والے سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’’نوٹ بک‘‘سے پاکستان کے گلوکار عاطف اسلم کو نکال دیا ہے۔ سلمان فلم کے پروڈیوسر ہیں۔
اب میڈیا رپورٹس کی مانیں تو پلوامہ حملہ کی وجہ سے سلمان خان نے پاکستانی سنگر عاطف اسلم کو اپنی فلم سے نکال دیا ہے۔ عاطف اسلم سلمان خان فلمس کے بینر تلے بنی فلم ’نوٹ بک‘ میں ایک گانا گانے والے تھے۔ خبروں کی مانیں تو عاطف سے یہ گانا چھین لیا گیا ہے۔ عاطف کی جگہ ارمان ملک اس گانے کو گا سکتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق سلمان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کی فلم سے عاطف اسلم کا گانا ہٹانے کی بات کہی ہے۔اس سے پہلے ٹی سیریز نے بھی عاطف کا گانا یو ٹیوب سے انلسٹ کر دیا تھا۔ پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں کو بالی وڈ کے غصے کا شکار ہونا پڑا ہے۔
پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کے لئے سلمان کافی جذباتی ہوئے تھے، سلمان خان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا تھاکہ ’’ملک کے لئے اپنی جان دینے والے سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت پر میرا دل رو رہا ہے۔ جنہوں نے ہمارے خاندان کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی قربانی دے دی ‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *