دبنگ -3:سلمان خان کو لگا زبردست جھٹکا

Share Article
dabangg

فلم کے سیٹ سے سلمان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئے تھے جس نے فینس کا ایکساٹمنٹ اور بڑھا دیا تھا۔ اس دوران سلمان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔شوٹنگ کے دوران ’دبنگ 3 ‘کی کہانی لیک ہو گئی ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو سلمان خان کی فلم ’دبنگ 3‘ کی کہانی لینڈ مافیا کے ارد گرد گھومتی ہوئی نظر آئے گی۔ سننے میں آ رہا ہے فلم کی کہانی حقیقی زندگی واقعہ پر مبنی ہوگی کیونکہ دیکھا جائے تو نارتھ انڈیا میں کسی کی زمین ہڑپ لینا یہ سب کافی وقت سے ہوتا آ رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ پولیس بھی لینڈ مافیا کو روک پانے میں کافیقاصر نظر آتی ہے۔

sallu
فلم میں دیکھنے میں مزہ آئے گا کہ سلمان خان کیسے سدیپ کو ٹیکل کریں گے۔ اس فلم کو لے کر ایک اور خاص بات سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ سلمان خان دو مختلف اندازمیں نظر آنے والے ہیں۔ پولیس میں شامل ہونے کے پہلے کی زندگی کا حصہ بھی دکھایا جائے گا کہ کس طرح چلبل پانڈے پولیس فورس میں شامل ہوا۔سدیپ کا بھی ماضی فلم میں نظر آئے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *