کالا ہرن کیس: کورٹ میں پیش ہوئے سلمان خان، اگلی سماعت 17 جولائی کو

Share Article
salman-khan
کالا ہرن شکار معاملیمیں 5سال کی سزاکے خلاف سلمان خان کی دائر درخواست پر جودھپور سیشن کورٹ میں آج پہلی سنوائی ہوئی۔جودھپور ضلع اورسیشن کورٹ کے جج چندرکمار سونگرا نے معاملے پرسنوائی کی اور عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ 17 جولائی مقرر کی ہے۔ کالا ہرن شکار کیس میں سلمان کو گزشتہ 5 اپریل کو جودھپور کی ہی سی جے ایم کورٹ نے مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال کی سزا سنائی تھی۔ سلمان نے سزا کے خلاف عدالت میں اپیل کی تھی۔ اس دوران، انہیں دو دن جیل میں گزارنے پڑے تھے۔سلمان خان کو کالا ہرن شکار کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد ضلع اور سیشن کورٹ سے مشروط ضمانت ملی تھی۔
بہرکیف سزاکے خلاف اپنی اپیل پرسلمان خان اپنی دونوں بہنوں کے ساتھ خود کورٹ پہنچے۔ حالانکہ انہو ں نے کورٹ سے اگلی سماعت کیلئے ذاتی طورپرپیشی سے چھوٹ کی مانگ کی ہے۔صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے کورٹ کی سنوائی شروع ہوئی ۔ سلمان کے فینس ٹکٹکی لگائے بیٹھے تھے کہ سلمان کے خلاف جج کیا کہتے ہیں لیکن کورٹ کی سنوائی محض دس منٹ چلی اور اگلی سماعت کی تاریخ 17 جولائی مقرر کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   آخری رسومات کے ایک ہفتے بعد زندہ واپس آئی لڑکی
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *