لولیا کو سلمان خان نے دئے کروڑوں کے تحفے

Share Article

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی قریبی دوست رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتر کوکروڑوں کا فلیٹ اور گاڑی تحفے میں دیدی۔

 سلمان خان فلم نگری میں’’ گاڈ فادر‘‘ کی حیثیت رکھتے ہیں اوردوستوں کے لیے ہر مشکل میں کام آتے ہیں جب کہ سلو میاں کی گرل فرینڈ لولیا وینتر ممبئی میں ہوٹل میں قیام پذیر تھیں اور اپنا گھر لینے کی خواہشمند تھیں جس کا علم ہوتے ہی دبنگ خان نے ان کی مشکل آسان کردی۔

 Salman-&-Luliaمیڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی دوست لولیا وینترکے لیے ممبئی کے پوش علاقے  میں کروڑوں روپے مالیت کا فلیٹ خرید کر انہیں تحفے میں دے دیا جب کہ سلو میاں نے اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کے قریب خریدے گئے فلیٹ کے کاغذات بھی لولیا کے نام کرادیئے ہیں جس کے بعد لولیا کی ممبئی میں اپنے گھر کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

سلمان خان نے لولیا کو کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کے ساتھ ساتھ مہنگی کار بھی تحفے میں دی ہے جب کہ سلو میاں نے موسیقار ہمیش ریشمیا کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ لولیا کے گلوکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کی دوست لولیا وینتر مختلف تقریبات ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں اور گزشتہ دنوں دونوں خاندان کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں گزار کر آئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *