’انداز اپنا اپنا۔2‘ بنائیں گے سلمان اور عامر!

Share Article

پرانی مقبول فلموں کے ریمیک اور سیکوئل کا دور لوٹ آیا ہے۔ ان دنوں ’قلی نمبر 1‘ کی ریمیک بنائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کا سیکوئل بنانے کی گزشتہ کئی مہینوں سے چرچہ ہے۔ سلمان خان اور عامر خان نے مشترکہ طور پر فلم’انداز اپنا اپنا۔

2‘ کو بنائیںگے۔ سلمان نے پہلے ہی فلم کو لے کر ہری جھنڈی دے دی تھی۔ اب عامر خان نے بھی رضامندی دی ہے۔ فلم میں نوجوان اداکارائوں کو کاسٹ کیا جائے گا، جو 50 سال کی عمر کو تجاوز کر چکے اداکاروں کے ساتھ رومانس کریں گی۔ عامر کے قریبی لوگوں نے اس کی تصدیق کی ہے۔

فلم میں کرشمہ کپور اور روینا ٹنڈن مہمان کردار میں ہوں گی۔ فلم کے 60 سے 70 فیصد منظر لکھے جا چکے ہیں۔ فلم ’انداز اپنا اپنا۔2‘ میں کہانی پہلی فلم سے آگے بڑھے گی۔ راجکمار سنتوشی کی فلم ’انداز اپنا اپنا۔2‘ 1994 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سلمان خان اور عامر خان کااہم کردار تھا۔ یہ فلم امر اورپریم دو لڑکوں کے ارد گرد گھومتی ہے۔ 25 سال بعد سلمان اور عامر کی جوڑی دوبارہ پردے پر واپسی کرے گی ۔

فلم میں اداکارائوں کے لئے نئے چہرے لئے جائیں گے۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ 50 سال سے زیادہ عمر کے ہیرو نوجوان ہیروئن کو لبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ فلم میں بہت سی کمیڈی ہوگی۔ حالیہ برسوں میں ستارے اپنی اصل عمر کے ساتھ اسکرین پر آ رہے ہیں۔

فلم کو لے کر چرچہ تھی کہ رنبیر کپور اور ورون دھون کے ساتھ بنایا جائے گا۔ اب آخر کار سلمان اور عامر نے دلچسپی دکھائی ہے۔ راجکمار سنتوشی نے ممبئی میں ایک پروگرام کے دوران عامر کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔عامر نے اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *