اناؤ میں ساڑھے تین لاکھ ووٹوں سے جیتے ساکشی مہاراج

Share Article

 

اتر پردیش سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ اناؤ لوک سبھا سیٹ کے آ یا۔ ووٹروں کے پہلے فیصلے میں بی جے پی کے ساکشی مہاراج کو فتح ملی ہے۔ اس سے بی جے پی کے حامیوں کے چہرے کھل اٹھے۔

 

اس کے علاوہ یوپی میں اب 59 سیٹوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔ اس کے برعکس ابھی تک ایس پی-بی ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کو صرف 20 اور کانگریس کو محض ایک سیٹ پر برتری حاصل ہے۔

 

اناؤ میں بی جے پی امیدوار ساکشی مہاراج کو 638907 ووٹ ملے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر اتحاد امیدوار ارون شکلا کو 282659 ووٹ ملے ہیں۔ ساکشی مہاراج 356248 ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔ کانگریس امیدوار انوٹنڈن کو 165084 ووٹ ملے ہیں۔ انتخابی روجحانات میں کانگریس اور ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے کارکنوں میں کافی مایوسی دیکھنے کو ملی۔ غازی پور، بلیا، گھوسی میں ابھی اتحاد کی برتری بنی ہوئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *