سیف علی خان جلدہی چھوٹے پردے پرنظرآئیں گے

Share Article

saif-ali-khan

سیف علی خان ٹی وی شو ’کہاں ہم کہاں تم‘ کے ساتھ چھوٹے پردے پر ڈیبیو کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔اس شو میں بگ باس 12 کی فاتح دیپکا ککڑ اور کرن گروور لیڈ اداکار کے طور پر ہیں اور یہ شو کی اسٹار پلس پر نشر ہوگا۔ سیف نے منگل کو باندرہ کے محبوب اسٹوڈیو میں اپنے رول کے لئے شوٹنگ شروع کی، جس میں وہ ناظرین کو شو کے مرکزی کرداروں سے آگاہ کرائیں گے۔

deepika-kakar
شو سے منسلک ایک ذرائع نے بتایا، ’سیف نے ایک سیکونس شوٹ کیا جہاں لیڈ طے کر رہے ہیں کہ ایک ڈیڈپر کہاں جانا ہے۔ انہوں نے اکیلے اس حصے کے لئے شوٹنگ کی، جس میں ایک مونولاگ دکھایا جائے گا اور اس میں آواز کاماڈیولیشن بھی شامل تھا۔کیونکہ انہیں خاتون نائک کے لئے وائس اوور کرنا تھا۔یہ شوٹ چار پانچ گھنٹے تک چلا‘۔ یہ شو سندیپ سکند کی طرف سے تیار ایک محبت کی کہانی ہے۔ جو آنے والے ہفتوں میں آن ایئر ہوگا۔ بتا دیں، اس شو سے ’سسرال سمر کا‘ کے آف ایئر ہونے کے دو سال بعد دیپکا کی ٹی وی سیریلس میں واپسی ہو رہی ہے۔ اس شو میں دیپکا، کرن کے دل کی بیماری کے ماہر کے طور پر دکھائی دیں گی۔

 

 

وہیں بات کریں سیف کے ورک فرنٹ کی تو، سیف، اجے دیوگن اور کاجول کی فلم ‘تاناجی’ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ جس میں وہ ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں ‘جوانی جانے من’ پر بھی کام شروع کرنا ہے، جس میں وہ تبو اور پوجا بیدی کی بیٹی کے ساتھ نظر آئیں گے اور فلم کا پہلا شیڈول 45 دنوں کے لئے لندن میں شوٹ کیا جائے گا۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *